کچھ جگر کے بارے میں

جگرآپ کے جسم میں پسلیوں کے نیچے دائیں جانب ھوتا ہے –

یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا اندرونی عضو ہے- جگر کی اہمیت یہ ہے کہ یہ:

- جسم میں داخل ہونے والے کیمیائی اور دیگر مادوں کو چھانتا ہے-

- ہاضمے میں مدد دیتا ہے-

- خون اور کئی لحمیات کے پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے-

جگرایک بہت مضبوط عضو ہے جو کہ اپنے آپ کو خود ٹھیک کرنے کی صیلاحیت رکھتا ہے- اس کے باوجود وائرسز، شراب، کیمیائی مادے اور منشیات آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور آپ کے جگر کے کام کرنے کی صیلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں-

جگر کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ آپ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے!