فرہنگ الفاظ و معنی (Glossary)

Glossaryالفاظ و معنی ()

شدید (acute) : انفیکشن کا ابتدائی یا شروع کا مرحلہ۔ عام طور پر پہلے چھ ماہ-

اینٹی وائرل ادویات (anti-viral medications): اینٹی وائرل ادویات وائرس کو خود سے کاپی کرنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں. یہ عام ادویات سے مختلف ہے جیسا کہ اینٹی بایوٹک، جو بیکٹیریا کو مار تے ہیں لیکن وائرس نہیں مارتے-

اسیمپتومیٹک (asymptomatic):  بیماری کی علامات یا نشانیاں ظاہر نہ ہونا-

دائمی (chronic) : ایک طویل مدتی یا بار بار ہونے والا انفیکشن یا کیفیت-

سروسس (cirrhosis): جگر کی بیماری کا آخری درجہ جس میں جگر کے زخم (fibrosis) اور سختی جگر کے افعال کو متاثر کرتے ہیں اور جگر کی ناکامی کا خطرہ پیداھو جاتا ہے-

تشخیص (diagnosis) : ٹیسٹ یا علامات کے ذریعے مریض میں بیماری کی شناخت یا نشاندہی-

فائبروسس(Fibrosis): جگر کے نقصان کے باعث ٹشو کا داغ/زخم یا موٹا ھونا-

ایچ آئی وی (Human Immunodeficiency Virus): ایچ آئی وی آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے. مدافعتی نظام آپ کا اندرونی دفاعی نظام ہےجس کا کام آپ کو بیماریوں سے بچانا ہے- لیکن ایچ آئی وی چوری چھپے جسم کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور پھر اندر سے آپ کے جسم پر حملہ کرتا ہے- اگر آپ کا مدافعتی نظام بہت زیادہ کمزور ھو ۓ تو پھر آپ دیگر انفیکشن کے لگنے سے بیمار ھو سکتے ہیں اگر اسکا علاج نہ کیا جائے تو بالآخر آپ جان لیوا انفیکشن میں مبتلا ھو جاتے ہیں اور اس مرحلے پر یہ کہا جائے گا کہ آپ کو ایڈز ہے-

محفوظ بنانا (Immunize): حفاظتی ٹیکے یعنی ویکسین کے ذریعے کسی مخصوص بیماری کے خلاف مزاحمت پیدا کرنا یا اس بیماری سے جسم کو محفوظ کرنا-

سوزش (inflammation) : سوجن، حرارت، اور بسا اوقات جسم کے کسی حصے میں درد جہاں جسم بیماری یا زھریلے مواد ٹاکسن سے مدافعت کر رہا ھو اور شفایاب ھو نے کی کوشش کر رہا ھو-

پیلیا (jaundice) : جلد یا آنکھوں کی پیلاہٹ جسکا سبب جگر کی بیماری ھو-

جراثیم سے پاک (sterile) : کوئی چیز جس پر کوئی جراثیم ،بیکٹیریا ، وائرس یا کوئی دوسرا ایسا مادہ نہ ھو جو بیماری کی وجہ بن سکے-

جراثیم سے پاک کرنے کا عمل (sterilize): بیماری پیدا کرنے والے جراثیم ختم کرنے کا عمل-

علامات (symptoms) : جسم کے اشارے کہ ایک شخص بیمار ہے-