ہیپاٹائٹس سی کے اعداد و شمار

  • دنیا بھر میں اندازًا 170 ملین لوگ ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں-
  • یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 4.8 فیصد یعنی تقریباً 8.64 ملین افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں- 
  • کینیڈا کی آبادی کا 0.8 فیصد یعنی تقریباً 250,000 افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں- جس میں سے 110,000 افراد اونٹاریو میں رہتے ہیں-
  • اونٹاریو میں ہر سال اوسطاً 3,500 افراد کے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ کے نتائج مثبت آتے ہیں-
  • یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کینیڈا میں ہیپاٹائٹس سی کے متاثرین میں سے 20 فیصد تارکین وطن ہیں-
  • کینیڈا میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک فرد کو معلوم نہیں کہ ان کو یہ وائرس لگ چکا ہے-
  • گزشتہ سال کینیڈا میں 280,000 سے زائد نئےافراد مستقل آباد ھوۓ اور980,000  سے زائد عارضی طور پر پڑھائی یا کام کی غرض سے یہاں آئے-