کسی سے ہیپاٹئٹس سی کے بارے میں بات کریں

 پبلک ہیلتھ ٹوروںٹو کی معلوماتی ٹیلیفون لائن

یہ معلوماتی ٹیلیفون لائن تمام صوبے کے لیے ہے اور یہاں کام کرنے والے افراد ہندی، پنجابی، اردو، تگالک، مینڈرین، کینٹونیز اور کئ دیگر زبانوں میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں- جب آپ یہاں پر رابطہ کریں تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنی زبان میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کوئی خاص وقت دیا جاۓ جب اس زبان میں معلومات فراہم کرنے والا عملہ موجود ھو-

یہ لوگ ہیپاٹئٹس، ایچ-آئی-وی اورجنسی صحت کے متعلق مفت اور بغیر نام جانے معلومات فراہم کرتے ہیں - یہ آپ کو کسی ایسے کلینک کا پتہ بھی دے سکتے جہاں آپ اپنا ٹسٹ کروا سکیں-

اونٹیریو سے مفت کال کے لیے: 2437-668-800-1

پیر سے جمعہ کے دن : صبح00: 10 بجے سے رات 30: 10 بجے تک

ہفتہ اور اتوار: صبح00 :11 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک

اونٹاریو سے باھررہنے والے افراد  اپنی مقامی آبادکار (سٹلمنٹ) یا صحت کی سہولیات مہیا کرنے والی تنظیم سے رابطہ کریں-