ہیپاٹئٹس سی کیا ہے؟

ہیپاٹئٹس سی ایک جگر کی بیماری ہے جو ہیپاٹئٹس سی وائرس کی وجہ سے ھوتی ہے-

ہیپاٹئٹس وائرس کئ اقسام کے ھوتے ہیں مثلا ہیپاٹئٹس اے، بی اور سی جو کہ جگر کو متاثر کرسکتے ہیں- تاہم یہ ویب سائٹ ہیپاٹئٹس سی کے بارے میں ہے-

آپ کو ہیپاٹئٹس سی کی بیماری اس صورت میں لگ سکتی ہے جب کسی ایسے شخص کا خون آپ کے دوران خون میں آ جاۓ جو اس وائرس سے متاثرہ ھو-اس طرح یہ وائرس آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ھے- جگر ایک ایسا عضو ہے جو آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ھے-

ہیپاٹئٹس سی سے بچاؤ کا کوئی ٹیکا نہیں- اس وائرس سے متاثرہ کچھ لوگ وائرس لگنے کے چھ مہینے کے اندر اندر خود بخود اس انفیکشن سے نجات حاصل کر لیتے ہیں-تاہم زیادہ تر افراد میں یہ ایک دائمی اور طویل المدتی انفیکشن میں بدل جاتی ھے-

 لیکن ہیپاٹئٹس سی کا علاج موجود ہے جو کہ جسم کو وائرس سے نجات دلا سکتا ہے-جب ایک بار وائرس کا خاتمہ ھو جاۓ تو پھر دوسروں کو آپ سے وائرس نہیں لگ سکتا- تاہم اگر احتیاط نہ کی جاۓ تو آپ کو یہ وائرس دوبارہ لگ سکتا ہے-